ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوپی کے انتخابی نتائج: کرکٹر محمد کیف کے ٹوئٹ پر وزیر اعظم مودی نے شکریہ اداکیا 

یوپی کے انتخابی نتائج: کرکٹر محمد کیف کے ٹوئٹ پر وزیر اعظم مودی نے شکریہ اداکیا 

Mon, 13 Mar 2017 01:12:11    S.O. News Service

نئی دہلی:12/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش اور اس سے ملحقہ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی تاریخی جیت نے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔اس جیت کا بہت کچھ کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی جادوئی شخصیت اور ان کی طرف سے کی جا رہی  تشہیری مہم کو دیا جا رہا ہے۔ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی نے تین چوتھائی سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ٹیم انڈیا کی جانب سے کھیل چکے محمد کیف نے اس جیت پر وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کو ٹوئٹر کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کیف کی اس مبارک بادی پر رد عمل کا اظہار کرتے جواب دیا ہے۔کیف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا،یوپی اور اتراکھنڈ میں جیت بی جے پی اور نریندر مودی جی کو مبارک ہو، لیکن یوپی کی جیت انتہائی بڑی ہے۔اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جواب میں لکھا، بہت بہت شکریہ، جیت کا پیمانہ اور حمایت تاریخی ہے۔غور طلب ہے کہ 2015میں کیف سوچھ بھارت ابھیان کا حصہ رہے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں اس مہم کے لیے نامزد کیا تھا۔مزے کی بات یہ ہے کہ کیف یوپی کی پھول پور پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں، لیکن ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس الیکشن میں کیف چوتھے نمبر پر رہے تھے۔ کیف جب انتخابی میدان میں اترے تھے، تو انہوں نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں کرکٹ چھوڑ کر اپنے پارلیمانی علاقے کے لوگوں کی خدمت کروں گا۔حالانکہ انتخابی نتائج کیف کے امید کے مطابق نہیں رہے تھے، بعد میں کیف کرکٹ کے میدان پر لوٹ گئے تھے۔اس وقت وہ چھتیس گڑھ کی رنجی ٹیم کے کپتان ہیں۔


Share: